معاون امریکی تجارتی نمائندہ کی پاکستان کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات
امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر بھی کرسٹوفر ولسن کے ہمراہ اجلاس میں موجود تھیں، امریکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا بڑا ملک ہے۔

امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے گزشتہ روز معاون امریکی تجارتی نمائندہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا کرسٹوفر ولسن کے ساتھ امریکی اور پاکستانی کاروباری رہنماؤں کے گول میز اجلاس کی میزبانی کی۔
Growing U.S.-Pakistani trade and investment is front and center for U.S. Mission Pakistan. Glad to welcome @USTradeRep Assistant U.S. Trade Representative for South and Central Asia Christopher Wilson and business leaders to @usembislamabad. 🇺🇸🇵🇰 pic.twitter.com/09FUzVVmSa
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) March 8, 2022
اینجلا ایگلر نے اس موقع پر پاکستان اورامریکہ کے معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کئی برسوں سے پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے خوشخبری
نوکری چھوڑیں اپنا کاروبار کریں ، ایمزون نےملازمین کو پیشکش کردی
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا شمار پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے سب سے بڑے ذرائع میں ہوتا ہے۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ اس گول میز اجلاس کی بدولت ہمیں پاکستان کے کاروباری ماحول پر تبادلہ خیال کرنے اور معاشی و تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں غور و خوض کا موقع ملا۔
معاون امریکی تجارتی نمائندہ کرسٹوفر ولسن نے کہا کہ وہ امریکہ پاکستان تجارتی تعلقات کے بارے میں پاکستان کی کاروباری برادری کے خیالات کو براہ راست سننے کو اہمیت دیتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے کاروباری ماحول اور تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے امریکی حکومت کی پالیسی ترجیحات کا جائزہ پیش کرنے کے اس موقع کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔









