انصار الاسلام کے رضا کار وں کا پارلیمنٹ لاجز میں گشت ، پولیس کا ایکشن شروع

حکومتی اراکین نے واقع کو انتظامی غفلت قرار دے کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رضاکار فورس انصار الاسلام  فورس نے اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں  خود سنبھالنے  کے ساتھ ساتھ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی تک پارلیمنٹ لاجز میں کیمپ لگانے کے  کا اعلان کیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کے قریب سیکیورٹی ریہرسل شروع کردی۔ آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی چوک پر قائم ناکہ انچارج، پارلیمنٹ لاجز کے انسپکٹر انچارج اور لائن آفیسر کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر اپنے اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی خود سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے جمعیت علمائے اسلام کے رضاکار انصار الاسلام فورس کی پارلیمنٹ لاجز میں سیکورٹی ریہرسل اور گشت شروع کی جس بعد رضاکار قومی اسمبلی کے لاجز میں گشت کرتے نظر آرہے ہیں ، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے حکومتی اراکین نے واقع کو انتظامی غفلت قرار دے کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا، قیدی وین پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئی جبکہ ڈی چوک پر قائم ناکہ انچارج، انسپکٹر انچارج اور لائن آفیسر کو معطل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

آصف زرداری کی سیاسی چال ، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف پر بھاری

زرداری ، شہباز ، فضل الرحمان   کی محنت پر چوہدریوں نےپانی پھیردیا

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید احمد  نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز  ارکان قومی اسمبلی کیلئے ہیں، یہ اراکین اسمبلی  کے شیلٹر میں آکر حالات خراب کررہے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ عدم اعتماد میں ان کے پاس لوگ نہیں ہیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، سویلین فورس کو پارلیمنٹ لاجز میں جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزیرداخلہ کایہ بھی کہنا تھا کہ انصار الاسلام کے رضاکار  پولیس کی غفلت سے پارلیمنٹ لاجز آئے ہیں جس کو ہرگز بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  انصار الاسلام فورس کی پارلیمنٹ لاجز میں سیکورٹی ریہرسل اور گشت پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس  کی موجودگی میں اراکین اسمبلی غیرمحفوظ سمجھتا ہوں وہ پی ٹی آئی کےکنٹرول میں ہے ۔

متعلقہ تحاریر