کراچی چڑیا گھر کا واحد زیبرا مر گیا

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق زیبرا اپنی عمر کی وجہ سے مرا، پوسٹ مارٹم کے بعد نمونے لیبارٹری بھیج دیئے گئے۔

کراچی کا چڑیا گھر ایک اور جانور سے محروم ہو گیا، چڑیا گھر کا اکلوتا زیبرا گزشتہ رات مر گیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائد عمر کی وجہ سے زیبرا کی موت ہوئی۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمر طویل ہونے کی وجہ سے 23 سالہ زیبرا مر گیا، زیبرا کی اوسطاً عمر 20 سے 25 سال ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور : زرافے کی موت لیور فیلیئر سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

کراچی چڑیا گھر کا نایاب سفید شیر مرگیا

انتظامیہ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد زیبرا کے مختلف اعضاء کے نمونے لیبارٹری تشخیص کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک نر زیبرا تھا جو ماں کے انتقال کے بعد سے چڑیا گھر میں تقریباً پانچ سال سے اکیلا تھا۔

گزشتہ سال چڑیا گھر میں سفید شیر بھی ٹی بی کی وجہ سے مر گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر