مریم نواز کا پہلی مرتبہ پی ٹی آئی حکومت پر 6 ارب کی کرپشن کا الزام
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے رشوت سے متعلق آئندہ چند دنوں میں میڈیا کے سامنے ہوش ربا ثبوت انکشافات کیے جائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم این ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پہلی مرتبہ 6 ارب روپے کی کرپشن کا الزام بنی گالا پر لگایا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے فرح خان نامی خاتون کے تانے بانے خاتون اول سے ملتے ہیں۔
گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ایک خاتون ہیں جن کا نام ہے فرح ، ساری دنیا جانتی ہے ، مگر نام آج تک کسی نے نہیں لیا ، میں اس کا نام لی رہی ہوں ، فرح کے سارے تانے بانے بنی گالا سے ملتے ہیں اور جادو ٹونے سے ملتے ہیں۔’
یہ بھی پڑھیے
تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، حکومتی شکست یقینی، آغا حسن بلوچ
پیرکوعدم اعتماد پرکارروائی نہ ہوئی توپھرکوئی ہم سے نہ پوچھے، شہبازشریف کا انتباہ
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کوئی پوسٹنگ ، کوئی ٹرانسفر اور کوئی تبدیلی کروڑوں روپے سے کم رشوت میں نہیں ہوتی ، اور وہ تانے بانے سارے کے سارے عمران خان کے گھر سے ملتے ہیں۔”
جس طرح جِن کی جان طوطے میں ہوتی ہے۔ اسی طرح پیرنی کی جان فرح میں ہے کیونکہ اگر فرح گوگی پکڑی گئی تو وہ بھی جیل کے اندر ہوگی۔ @MaryamNSharif نے نام تو بتا دیا لیکن جادو ٹونے والی سرکار اپنی طوطی مُلک سے نکال کے نہ لے جائے۔ pic.twitter.com/ceFUve9inF
— محمد تنزیل درانی (@TanzeelDurrani1) March 25, 2022
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ "آنے والے دنوں میں ان شاء اللہ وہ ثبوتوں کی بھرمار آپ میڈیا پر دیکھیں گے۔”
بعدازاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا ہے کہ ” سب سکینڈلز کا باپ ہے یہ سکینڈل جس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں۔ صرف پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لیے لی گئی رشوت میں 6 ارب سے زیادہ کمایا۔ آئندہ دنوں میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت سامنے آئیں گے انشاءاللّہ۔”
سب سکینڈلز کا باپ ہے یہ سکینڈل جس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں۔ صرف پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لیے لی گئی رشوت میں 6 ارب سے زیادہ کمایا۔ آئندہ دنوں میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت سامنے آئیں گے انشاءاللّہ۔ https://t.co/NJgT6C9aZ9
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 25, 2022
مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسوں میں قومی خزانے کا پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے جسے جلد احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کرپشن کے انکشاف سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ریلی سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کی راہ ہموار کرے گی۔
مریم نواز نے وزیر اعظم خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سیاسی مہم تیز کر دی ہے۔
قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے "مہنگائی مکاؤ مارچ” میں شامل ہونے کے لیے مسلم لیگ ن کی قافلوں کی قیادت حمزہ شہباز زور مریم نواز کریں گی۔
مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ کا قافلہ 26 مارچ کو لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا ، قافلےکی قیادت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کریں گے۔ قافلہ 27 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے 24 مارچ کو حکومت کے خلاف مارچ نکالنے کا اعلان کیا تھا تاہم اتحادیوں کے متوقع اعلان کے پیش نظر مارچ کو ملتوی کردیا تھا۔









