پی ٹی آئی انتخابات کیلئے تیار ہےاپوزیشن کو بھی تیاری کرنا چاہئے، فیصل جاوید

پی ٹی آئی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیاہے بہت جلد پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پارلیمانی بورڈ جلد تشکیل دیا جائے گا ، چند دنوں میں نگراں حکومت  قائم ہوجائے گی ، ہماری جماعت نئے الیکشن کے لیے تیار ہےاپوزیشن کو بھی عام انتخابات لڑنے کی تیاری کرنا چاہئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ  پی ٹی آئی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیاہے بہت جلد پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ عام انتخِابات میں پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی اور محنتی کارکنوں کو اولین ترجیح دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل جاوید نے فنکاروں کا مقدمہ سینیٹ میں پیش کردیا

پینڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں سے تحقیقات ہوگی، سینیٹر فیصل جاوید

سینیٹرفیصل جاوید نے کاہ کہ  انتخابات  الیکٹرانک ووٹنگ مشین  کے ذریعے کئے جائیں گے جبکہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانی بھی  انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے  انھوں نے کہا کہ نئے انتخابات قریب ہیں، نگراں حکومت چند دنوں میں بن جائے گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اب عام انتخابات لڑنے کی تیاری کرنی چاہیے، ہماری جماعت نئے الیکشن کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ تحاریر