یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر روسی میزائل حملے50افراد ہلاک
مرنے والوں میں 5بچے بھی شامل،100سے زائد افراد زخمی ہوگئے،روس نے حملے کی تردید کردی

یوکرین کے شہر کراماتورسک میں ریلوے اسٹیشن پر روسی راکٹ کے حملے میں 5 بچوں سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک اور 100 سے زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی شب مشرقی یوکرین کے شہر کراماتورسک کے ریلوے اسٹیشن پر 4ہزار افراد انخلا کے منتظر تھے کہ اس دوران ایک روسی راکٹ گرا جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
جنرل اسمبلی، پاکستان، بھارت اور سری لنکا کا روس کی مخالفت سے گریز
صہیونی جیلوں میں 4ہزار سے زائد فلسطینی افطار سے محروم
راکٹ گرنے سے ریلوے اسٹیشن پر موجودکئی گاڑیوں کوبھی کافی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب روس نے اس حملے کی تردید کی ہے۔یوکرین کےصدر ولودومیر زیلینسکی نے روسی افواج پر شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ جب حملہ کیا گیا تو یوکرین کا کوئی فوجی ٹرین اسٹیشن پر موجود نہیں تھا۔
This video as well as photos circulating show the words “for the children” scrawled on the Tochka-U rocket fired by Russian forces on Kramatorsk today. Kremlin propaganda has falsely claimed Ukraine is cynically attacking children. Reality: Russia is. pic.twitter.com/9n0SCcH8DO
— Christopher Miller (@ChristopherJM) April 8, 2022
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کے یوکرین کے نمائندے نے مشرقی یوکرین میں کراماتورسک اسٹیشن پر راکٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بچوں کا قتل اب بند ہونا چاہیے۔









