اولمپیئن طلحہٰ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا،4سال کی پابندی کا خدشہ
آئی ٹی اے کی ٹیم نے اچانک گوجرانوالہ اور لاہور کا دورہ کرکے 4ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کیے،طلحہٰ طالب سمیت 2 ویٹ لفٹرز کے ٹیسٹ مثبت آگئے

پاکستانی ویٹ لفٹر اولمپیئن طلحہٰ طالب ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا اور ان کو کم از کم 4 سال پابندی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آئی ٹی اے کی ٹیم نے اچانک گوجرانوالہ اور لاہور کا دورہ کرکے 4ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کیے،طلحہٰ طالب سمیت 2 ویٹ لفٹرز کے ٹیسٹ مثبت آگئے
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے جاتے ہی رمیز راجہ کا بھی عہدے سے دستبرداری کا امکان
آئی سی سی میٹنگ: چارملکی ٹورنامنٹ سے متعلق خوش آئند گفتگو ہوئی، رمیز راجہ
رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے حال ہی میں انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ساتھ مل کر 4پاکستانی ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کیلیے نمونے حاصل کیے تھے۔
اولمپیئن طلحہٰ طالب گوجرانوالہ میں اپنے جم میں ٹریننگ کر رہے تھے کہ جب آئی ٹی اے حکام نے ان کے نمونے لینے کے لیے اچانک دورہ کیا جبکہ دیگر لفٹرز کا لاہور میں ٹیسٹ کیا گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق طلحہٰ طالب سمیت دو پاکستانی ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔پاکستان کے مزید ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یاد رے اولمپیئن طلحہٰ طالب گزشتہ سال ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتتے جیتتے رہ گئے تھے۔بعد ازاں ازبکستان کے شہر تاشقند میں ہونے والی ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں طلحہٰ طالب پوڈیم پر تیسرے نمبر پر رہے۔









