وزیراعظم شہبازشریف کو مودی، اردوان اور جیسنڈا آڈرن کی مبارکباد

بھارت کی خواہش ہے کہ بھارت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور اسے دہشتگردی سے پاک خطہ دیکھنا چاہتا ہے

پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر  سب سے پہلے ترک صدر رجب طیب اردوان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر خوشی محسوس ہوئی ہے۔

ترک صدرنے ٹیلی فون کے ذریعے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستا ن اور ترکی کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ” مجھے یقین ہے کہ آپ کی لیڈر شپ میں پاکستان  اور ترکی کے درمیان تعلقات  کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پیرکوعدم اعتماد پرکارروائی نہ ہوئی توپھرکوئی ہم سے نہ پوچھے، شہبازشریف کا انتباہ

ڈیلی میل شہبازشریف کیخلاف الزامات پرقائم،عدالت میں جواب جمع کرادیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی  شہبازشریف کو مبارکباد دینے کیلئے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا ، انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ بھارت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور اسے دہشتگردی سے پاک خطہ دیکھنا چاہتا ہے تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجز پر توجہ مرکوز کرسکيں اور اپنے لوگوں کی خوشحالی کو یقینی بناسکیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن  نے بھی شہبازشریف کو پاکستان کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید بڑھانے کیلئے آپ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔

متعلقہ تحاریر