پنجاب میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، پیٹرول ڈیزل کے بحران سے کسان پریشان
پیٹرول پمپس مالکان کا کہنا ہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں اس لیے پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔
ملک میں بحران تب پیدا ہوتے ہیں جب وہاں پر سیاسی عدم استحکام ہو۔ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اس وقت مختلف مسائل جاری ہے اور عوام کو اس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
عمران خان کی حکومت جانے اور نئی حکومت کے آنے پر بہت سے انتظامی تبدیلیاں ہوئیں ، جوکہ متوقع بھی تھی پالیسیوں میں تبدیلی کے باعث جہاں کئی بحران پیدا ہوئے وہاں بجلی کا شوٹ فال یعنی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے کے امکانات سے مارکیٹ سے پیٹرول اور ڈیزل غائب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے
شرح سود بلند ترین سطح پر، مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو ذمہ دار ٹھہرا دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کی ہدایت
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے، صوبہ پنجاب میں ان دنوں گندم کی کٹائی کا سیزن جاری ہے تقریباً ہر چھوٹا بڑا کسان گندم کی کٹائی کررہا ہے اور ڈیزل کی ضرورت ویسے بھی ان دنوں زیادہ ہو جاتی ہے وہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے امکانات کی وجہ سے ڈیزل نایاب ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کسان پریشان ہے۔
اس حوالے سے نیوز 360 نے لوگوں سے گفتگو کی تو لوگوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا بہت مشکل ہوگیا ہے غریب آدمی غریب طر ہوتا جا رہا ہے اب دوبارہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا تو سب چیزیں مہنگی ہوجائے گی۔
لوگوں نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا کسی نے عمران خان حکومت اور کسی نے موجودہ حکومت کو قصوروار ٹھہرایا۔ ایک شحض نے کہا کہ سب سیاستدان ایک دوسرے کو چوڑ ڈاکو کہتے ہیں مگر عوام کیلئے کوئی نہیں سوچتا۔
ایک شہری نے کہا کہ عمران خان کے دور میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر تھی اور نہ ہی تیل کی قیمتوں میں اضافہ تھا اب ایک دفعہ پھر پرانے پاکستان میں وہی مسائل عوام کو درپیش ہے۔
ایک اور شہری نے کہا کہ شہباز شریف ابھی حکومت میں آئے ہیں ان کو تھوڑا وقت تو دیں جو بیگار عمران حکومت میں پڑا رہا اس کو ٹھیک کرنے میں کچھ وقت تو لگے گا۔
نیوز 360 نے پیٹرول پمپ مالکان کے مسائل کے حوالے سے لاہور کے ایک پیٹرول پمپ کے مالک حافظ بلال بٹ نے گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ اس وقت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں اس لیے پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔
پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آخری دفعہ انٹرنیشنل مارکیٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی کردی جو ان کا پولیٹیکل سٹنٹ ضرور ہوسکتا ہے مگر اس سے پیٹرولیم کمپنیوں کو شدید مشکلات پیش آئی۔ اس وقت مہنگا تیل لیں کر سستا بیچ رہے ہیں اس بحران سے عوام ہی نہیں پیٹرولیم کمپنیاں اور پیٹرول پمپ پریشان ہو رہے ہیں۔