عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کی کال دے دی

پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اسلام آباد پہنچے گا۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے موجودہ حکومت کے خلاف مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کرنے کااعلان کردیا۔

عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ حکومت کے خلاف مئی کے آخری ہفتے میں مارچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

حمزہ شہباز کا حلف نہ لینے پر تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

طاہر اشرفی نے سیاسی قبلہ بدل لیا ،  عمران خان پر سخت تنقید

سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر تفصیلی بحث کی گئی کہ لانگ مارچ کی کال کب دینی ہے ، جس کےبعد اسلام آباد میں مئی کے آخری ہفتے میں لانگ کا فیصلہ کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس لانگ مارچ میں لوگوں کا ایک سمندر اسلام آباد پہنچے گا ، صرف تحریک انصاف ہی نہیں سب پاکستانیوں کو کال دینے لگا ہوں،

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا ہے کہ ملک کی توہین کی گئی بیرون ملک سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا ، موجودہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں۔

متعلقہ تحاریر