اقوام متحدہ یاسین ملک کیخلاف غیرقانونی ٹرائل کا نوٹس لے،شاہد آفریدی

بھارت کی تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کی مسلسل کوششیں بے سود ہیں، یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے، سابق کپتان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اقوام متحدہ سے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف غیرقانونی ٹرائل کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

شاہد آفریدی نے گزشتہ روز یاسین ملک کو سزا سنائے جانے سے قبل ٹوئٹ میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی عدالت نے جھوٹے کیس میں حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی

نئی دہلی: عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو خلاف ضابطہ مجرم قرار دے دیا

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  بھارت کی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے خلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کی مسلسل کوششیں بے سود ہیں۔ یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے۔

شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ اقوام متحدہ  کشمیر رہنماؤں کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی ٹریل کا نوٹس لے۔

متعلقہ تحاریر