لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش
پولیس حکام کا کہنا ہے معاملے کی تفتیش کررہے تاہم لڑکی کے والد کا کہنا ہے ان کی بیٹی اپنی شادی سے خوش نہیں تھی۔
لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کرنے کی کوشش ، لڑکی کی حالت تشویشناک ، لڑکی کے والد کا کہنا ہے ان کی بیٹی کی کچھ روز پہلے شادی ہوئی تھی اور وہ کافی پریشان تھی۔
پولیس کے مطابق لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی میں میبنہ طور پر خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ منزہ شدید زخمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
بہاولنگر میں بااثر افراد کا تھانے میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد، ایس ایچ او تماشہ دیکھتا رہا
ریلوے ملازم روبن مسیح نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پرخودکشی کرلی
پولیس حکام کا کہنا ہے مبینہ طور پر طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔ واقعہ کی تفتیش کی جا رہی یے۔ طالبہ نے خودکشی کیوں کی تاحال واضح وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
کالج انتظامیہ نے معاملہ پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی اچانک تیسری منزل سے گری ہے ۔
لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی میں طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ، نیوز 360 کو ذرائع نے بتایا کہ لڑکی فورتھ ائیر کی طالبہ ہے۔
طالبہ منزہ کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دو ہفتے قبل لڑکی کی حاصل پورہ میں شادی ہوئی تھی۔ لڑکی اپنی شادی سے خوش نہیں تھی۔ 22 جون کو لڑکی اکیلی ہی اپنے سسرال حاصل پورہ سے لاہور آگئی تھی۔
لڑکی منزہ اپنی شادی کے بعد پریشان تھی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ منزہ کی حالت تشویشناک ہے۔ آپریشن تھیٹر میں لڑکی کا آپریشن کیا گیا جوکہ شدید زخمی ہے۔









