نانگاپربت پر لاپتہ ہونے والے کوہ پیما شہروز کاشف کا سراغ مل گیا

شہروز کاشف اور انکے ساتھی فضل علی کو 8ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت کے کیمپ 4 سے کیمپ 3 کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے، کوہ پیما کے والد کی تصدیق

نانگا پربت کی  چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر میں لاپتہ ہونے والے کم عمر پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور ان کے ساتھ ی فضل علی کا سراغ مل گیا۔

دونوں کوہ پیماؤں کو 8ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت کے کیمپ 4 سے کیمپ 3 کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھی

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

شاہین شاہ آفریدی خیبر پختون خوا پولیس کے خیر سگالی کے سفیر مقرر

شہروز کاشف کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤںٹس کے مطابق شہروز کاشف اور فضل علی نےاپنی مدد آپ کے تحت  رات موسم بہتر ہونے کا انتظار کرتے کھلی جگہ پر گزاری اور   صبح سویرے دوبارہ نیچےکی جانب سفر شروع کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehroze Kashif (@thebroadboy)

 

بیان میں دونوں کوہ پیماؤں کے حوصلے کی تعریف کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ یہ جوڑی ڈیتھ زون میں خود کو سنبھالنے کے لیے بڑی لچک اور قوت ارادی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اب ان شاء اللہ جلد ہی کیمپ 3 کے قریب پہنچ رہی ہے۔فیس بک پیج کی  جانب سے دونوں کوہ پیماؤں کی  بخیریت واپسی کیلیے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

اس سے قبل شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے ان سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی اپیل کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehroze Kashif (@thebroadboy)

دوسری جانب  کاشف سلمان نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ شہروز کاشف چوتھے سے تیسرے کیمپ میں آتے دکھائی دیے ہیں، شہروز اور ان کے ساتھی فضل کیمپ تھری کی طرف جا رہے ہیں۔

کاشف سلمان نے کہا کہ شہروز اور ان کے ساتھی کی کسی نے مدد نہیں کی، شہروز کاشف اور ان کے ساتھی کو ریسکیو نہیں کیا گیا وہ اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ تھری پہنچ رہے ہیں۔

یاد رہے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے گزشتہ صبح نانگا پربت سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا وہ دنیا کی 8ہزار میٹر بلند 14 میں سے 8 چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر