بس ہوسٹس سے ڈرائیور اور گارڈ کی گن پوائنٹ پر زیادتی، مقدمہ درج ملزمان گرفتار

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

درندگی کی انتہا، 18 سالہ بس ہوسٹس کو چلتی بس میں اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے، بس ڈرائیور اور گارڈ نے اسلحہ کے زور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

عصمت دری کے مقدمات میں عدالت سے باہر تصفیہ غیر قانونی قرار

کراچی میں ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ مارنے والی لیڈی ڈاکٹر نیول افسر کی بہن نکلی

لڑکی کے ساتھ زیادتی کی خبر نشر ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی، پولیس تھانہ دانیوال نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

FIR COPY

متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا وہاڑی میں بس ہوسٹس سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ محسن نقوی نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بس ہوسٹس کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔ بس ہوسٹس کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ تحاریر