حیدرآباد کے نجی اسکول میں طالبہ کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی، وڈیو وائرل

وڈیو میں بچی کو کوریڈور کی دیوار پر کھڑے اور نیچے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، قریب کھڑے شخص نے بچی کو بچانے کی کوشش نہیں کی، اسکول کی رجسٹریشن معطل

حیدرآباد کے  نجی اسکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے مذکورہ اسکول کی رجسٹریشن معطل کرتے ہوئے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ ارسال کردی۔

طالبہ کی چھت سے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں طالبہ کو تیسری منزل پر کوریڈور کی دیوار پر چڑھتے اور نیچے گررتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کی نازیبا وڈیو وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ کی ضمانت منظور

ننکانہ صاحب میں توہین مذہب کے نام پر ایک شخص قتل ، ہجوم نے لاش کو آگ لگا دی

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی گیلری کی دیوار پر چڑھ جاتی ہے، کوریڈور میں ایک شخص طالبہ کو دیوار سے نیچے اترنے کا کہتا ہے۔بعد ازاں ویڈیو میں طالبہ کو اسکول کی تیسری منزل سے نیچے گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by MangoBaaz (@mangobaaz)

واقعہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے نجی اسکول میں پیش آیا۔  پولیس کے مطابق طالبہ کی لاش کو اسپتال پہنچادیا گیا اورپوسٹ مارٹم کرنے کیلئے لیٹربھی جاری کر دیا گیاہے۔ لڑکی کے والد کی اجازت کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق  بچی کے والدین اور اسکول کی انتظامیہ نے مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے  جبکہ اسکول پرنسپل صحافیوں سے بات کیے بغیر اسپتال سے روانہ ہوگئیں۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے اسکول میں بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا جبکہ حیدرآباد کے نجی اسکول میں بچی کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔محکمہ تعلیم سندھ نےابتدائی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیر تعلیم کو ارسال کردی ہے۔

محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  واقعے میں اسکول انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی، بچی کےتیسری منزل سےکودتے وقت اساتذہ دیکھ رہے تھے، موقع پر اساتذہ چاہتے تو بچی کو گرنے سے بچایا جا سکتا تھا۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے، اسکول انتظامیہ کو پرنسپل کو معطل کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر