بچی کو قرآن پڑھاتے ہوئے جنسی فعل پر مجبور کرنے والے مولوی کی وڈیو وائرل

وڈیو میں قرآن پڑھانے کے دوران مولوی کو بچی سے نازیبا حرکات کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتاہےتاہم یہ اندازہ لگانا ناممکن ہے کہ یہ وڈیو پاکستان، بھارت یا بنگلادیش میں سے کس ملک کی ہے

ٹوئٹر پر بچی کو قرآن پڑھانے کے دوران جنسی فعل پر مجبور کرنے والے مولوی کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

وڈیو میں قرآن پڑھانے کے دوران مولوی کو بچی سے نازیبا حرکات کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے تاہم یہ اندازہ لگانا ناممکن ہے کہ یہ وڈیو پاکستان، بھارت یا بنگلادیش میں سے کس ملک کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایف 9 پارک زیادتی کیس کے ملزمان کو ماورائے عدالت قتل کیاگیا، وکیل متاثرہ خاتون

پاکستانی سفارت خانے میں بھارتی خاتون سے جنسی ہراسگی پر تحقیقات کا اعلان

یہ وڈیو بھارتی صارف نے  ظفر نامہ نامی ٹوئٹر صارف کی جانب سے جاوید اختر پر کیے گئے طنزیہ ٹوئٹ جواب میں شیئر کی گی ہے۔وسیم نامہ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے جاوید اختر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی دو تصاویر شیئر کی تھیں جن میں ایک میں انہیں بھارت میں وہیل چیئر پربیٹھے اور پاکستان میں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے پر تنقید کانشانہ بنایا گیاتھا۔

ٹوئٹ پر تبصرے میں ایک صارف نے توہین آمیز تبصرے کے ساتھ ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں چادر اوڑھے ہوئے ایک مولوی کو قرآن پڑھنے والی ایک بچی کوجنسی افعال پر مجبور کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر