کراچی: فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین خالد رضا کی ٹارگٹ کلنگ

خالد رضا کو گلستان جوہر بلاک 7 میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کے سامنے سر میں ایک گولی مار کر قتل کیا ، مقتول دارالارقم اسکولز (سندھ ریجن) کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر اور البدر مجاہدین سندھ کے کمانڈر بھی تھے، ایک ہفتے میں جہاد کشمیر سے وابستہ دوسری شخصیت کو قتل کیا گیا, کراچی میں نجی اسکول آج بند

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک7 میں  نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزما ن  کی فائرنگ سےفیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین اور دارارقم اسکولز (سندھ ریجن) کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر 55 سالہ خالد رضا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔مقتول کی جیب سے 70 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اسلامیہ کالج پشاور میں چوکیدار کی فائرنگ سے پروفیسر قتل

ٹک ٹاک بنانے سے کیوں منع کیا؟ لوئر دیر میں بیٹے نے باپ کو گولی مارکر قتل کردیا

 

خالد رضا کو گلستان جوہر بلاک 7 میں ان کے گھر کے سامنے جامع مسجد فارو ق اعظم و مدرسہ انوار القرآن  سے متصل سڑٖک پرموٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے عقب سے سر میں ایک  گولی ماری،انہیں شدید زخمی حالت قریب واقع میمن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی بعد ازاں لاش کو ضابطے کی کارروئی کیلیے جناح اسپتال  اور پھر پوسٹ مارٹم کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کردگیاگیا۔

مقتول اپنی اہلیہ کے ساتھ  کہیں جانے کیلیے گھر سے نکلے ہی تھے کہ موٹرسائیکل سواروں نے انہیں نشانہ بنادیا۔ایس ایچ او گلستان جوہر صفدر مشوانی کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور کا ایک خول ملا ہے،واقعہ ڈکیتی  میں  مزاحمت کا شاخسانہ نہیں لگتا کیونکہ  مقتول کی جیت سے 70 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون ملا ہے۔

گلستان جوہر پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو سر پر قریب سے ایک گولی ماری گئی ہے۔جائے وقوعہ کے اطراف لگے کیمروں سے ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے۔

مقتول دار ارقم اسکولز کراچی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین اورانفرادی طور پرسماجی رہنما بھی تھے، ان کے خاندان کی  سیاسی وابستگی جماعت اسلامی سے ہے۔

ذرائع کے مطابق  مقتول جہاد کشمیر میں متحرک البدر مجاہدین سندھ کے کمانڈر تھے اور 1990ء کی دہائی میں تقریباً آٹھ سال تک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی قابض افواج کے خلاف برسرپیکار رہے ۔

ذرائع کے مطابق جہاد کشمیر  و افغانستان سے وابستہ ذمے دار کے قتل  کا یہ  اس ماہ میں  دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے قبل حزب المجاہدین کے ایک سابقہ لانچنگ کمانڈر بشیر احمد پیر کو گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چئیرمین سید ولی وارثی اور جنرل سیکریٹری شہریار علی نے سید خالد رضا کی قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کی  ہے۔ خالد رضا کے قتل کے سوگ میں آج کراچی بھی  نجی اسکول میں تدریس کا عمل معطل ہے۔

متعلقہ تحاریر