کراچی: بہادر آباد میں بلڈر سے 5 کروڑ 94 لاکھ روپے کی ڈکیتی

راحیل عبدالغفار اپنے دفتر سے رقم لیکر نکلا تھا، ناہید سپر مارکیٹ کے قریب کار سوار ملزمان نے گاڑی روک کر ڈگی میں رکھی رقم اور قیمتی سامان چھین لیا۔

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں مسلح ملزمان بلڈر سے 5 کروڑ 94 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیے

تحصیل باڑہ میں دن دہاڑے ڈکیتی: مسلح ملزمان 25 تولے سونا اور 33 لاکھ لوٹ کر فرار

کراچی: سچل گوٹھ کی رہائشی 14سالہ سدرہ جمیل 10 سے روز سے لاپتہ

راحیل عبدالغفار نامی شہری نے بہادر آباد تھانے میں درج کرائی گئی  ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ  وہ ڈیفنس فیز 4 کے رہائشی اور تعمیرات کے کام سے منسلک ہیں۔

مدعی کے مطابق گزشتہ رات وہ بہادر آباد میں اپنے دفتر سے رقم لے کر کار میں نکلے تھے کہ ناہید سپر اسٹور کے قریب دوسری کار میں سوار ملزمان نے انہیں روکا، ان کے ساتھ دو موٹر سائیکل پر بھی ملزمان تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بلڈر کو گاڑی سے اتار کر موبائل فون چھین لیا اور پھر گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ راحیل عبدالغفار کے مطابق گاڑی کی ڈگی میں چار کاٹن میں 5 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد رقم اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر