ضلِ شاہ قتل کیس: فرخ حبیب، یاسمین راشد اور محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں منسوخ

لاہور کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری اور راجہ شکیل کی عبوری ضمانت میں 3 جون تک توسیع کردی۔

لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ضلِ شاہ قتل کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں فرخ حبیب، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں عدم پیشی پر خارج کر دی ہیں۔

تاہم لاہور کی مقامی عدالت نے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری اور راجہ شکیل زمان کی عبوری ضمانت میں 3 جون تک توسیع کردی ہے۔

اس سے قبل آج عدالت نے ضلِ شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، فرخ حبیب اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

شیرین مزاری کی دوبارہ گرفتاری: آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

عمران خان کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جا سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

بعدازاں عدالت نے درخواست گزاروں کی عدم پیشی پر ضمانتیں خارج کر دیں۔

فواد چوہدری اور راجہ شکیل زمان کی ضمانت میں توسیع کی گئی کیونکہ ان کی تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔

محفوظ کیا گیا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بلال بیگ نے سنایا۔

فواد چوہدری، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد اور فرخ حبیب عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

عدالت نے ضلِ شاہ قتل کیس کے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت میں ملزمان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

ضل شاہ کے قتل کا مقدمہ لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں درج ہے ، مقدمے میں فرخ  حبیب ، یاسمین راشد ، فواد چوہدری ، چوہدری شکیل زمان اور میاں محمود الرشید سمیت کئی دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر