مالکان کا کمسن ملازمین تشدد ، 6سالہ بچہ جاں بحق، 7سالہ بھائی اسپتال داخل
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مالکان نے فریج سے کھانا نکال کر کمسن ملازمین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر فریج سے کھانا نکال کر کھانا کمسن ملازمین کا جرم بن گیا، ایک کو جان کی قیمت ادا کرنا پڑی تو دوسرا بھائی شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل کرا دیاگیا ہے۔
کمسن ملازم کے قتل کے الزام میں لاہور پولیس نے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ، جبکہ سی سی پی او نے قتل کے بہیمانہ واردات کا نوٹس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں ، 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار
کسٹم عملے نے طورخم سرحد سے 39 ٹن یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نصر اللہ ، محمود الحسن اور ملزمہ شازیہ بی بی شامل ہیں۔
پولیس کی مدعیت میں گھر کے پانچ افراد کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بہاولپور کا رہائشی کامران اپنے بھائی رضوان کیساتھ ڈیفنس میں گھریلو ملازمت کرتا تھا ، فریج سے کھانا نکال کر کھانے پر اہل خانہ کے بہیمانہ تشدد سے کامران جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کامران کے 7 سالہ بھائی رضوان کا میڈیکل بھی کروایا جا رہا ہے، جبکہ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔









