قصور میں ایک اور زینب کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا

سماجی حلقوں نے عدلیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ دوسروں کو عبرت حاصل ہو۔

قصور : زینب کے بعد تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود بھیڈیاں کلاں کی 9 سالہ مناہل کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گھر سے سودا سلف لینے کے لیے دکان پر جانے والی بچی کو ملزم رضوان قریب ہی اپنی جوتوں کی دکان میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

فورٹ منرو میں امریکی خاتون سے تین افراد کی مبینہ زیادتی، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد میں باحجاب خاتون  سرعام جنسی ہراسانی کا شکار

میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایس پی چوہدری محمد سعید کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا۔

Kasur: 9-year-old Manahil rap
news 360

ڈی ایس پی چوہدری محمد سعید کے مطابق پولیس نے ملزم رضوان کے خلاف بچی کے والد مدثر بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں کیں اور بلاآخر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی چوہدری محمد سعید کا کہنا تھا ملزم رضوان کو گرفتار کرکے تھانہ گنڈا سنگھ حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

چوہدری محمد سعید کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزم رضوان نے اعتراف جرم کرلیا ہے کمسن بچی کے ساتھ سفاکیت کرنے والے ظالم انسان کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جیسے عدلیہ نے زینب قتل کیس میں تیز ترین کارروائی کرتے ہوئے مجرم کو تختہ دار تک پہنچایا تھا اسی طرح مناہل کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو بھی جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ تاکہ دوسروں کو اس سزا سے عبرت حاصل ہو۔

متعلقہ تحاریر