خانیوال میں سی ٹی ڈی افسران کو شہید کرنے والے دہیشتگرد کی تصویر جاری
سی ٹی ڈی کے ڈائریکٹر نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کو گزشتہ روز ہوٹل پر شہید کیا گیا تھا، لشکر خراسان نے واقعے کی ذمے داری قبول کرلی، ملزم عمیر نیاز کا تعلق خانیوال کے نواحی گاؤں سے ہے، ایڈیشنل پنجاب پولیس
خانیوال میں فائرنگ کے واقعے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کے ڈائریکٹر سمیت دو افسران کو شہید کرنے والے دہشت گرد کی تصویر جاری کردی گئی ہے۔
لشکر خراسان نامی دہشت گرد تنظیم نے واقعے کی ذمے داری قبول کرلی۔پنجاب پولیس نے واقعے میں ملوث دہشت گرد کی تصویر جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیے
لکی مروت میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید ، ایک دہشتگرد ہلاک
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے، چار اہلکار زخمی
خانیوال میں گزشتہ روز فائرنگ کے افسوسناک واقعے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے دو افسران شہید ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر نوید سیال بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے انسپکٹر ناصر عباس بھی جاں بحق ہوئے، دونوں افسران ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس شہزادسلطان کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشتگردی کی کارروائی ہے، موٹر سائیکل سوار دہشتگرد نے ہوٹل کی پارکنگ میں فائرنگ کی۔
CCTV Footage Of Attack On #ISI #CTD Offficers In #Khanewal Has Come To Light.Naveed Sadiq & Nasir Abbas Butt Worked For The CounterTerrorismUnit Of Pakistan’s Intelligence Agency ISI. pic.twitter.com/ISxf9nhnJc
— Shakeel Haider (@BaggaKhojiFB) January 3, 2023
عینی شاہدین کے مطابق ملزم ایک تھا جو حملے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں دہشت گرد کو فائرنگ کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔
دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس سلطان شہزاد نے حملہ کرنے والے دہشتگرد کی تصویر بھی جاری کر دی ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی کے مطابق مبینہ دہشت گرد عمیر نیازی کا تعلق خانیوال کے گاؤں 32/10 آر سے ہے۔
Lashkar e Khorasan, a relatively new group has claimed responsibility for martyring two ISI officials including director Multan region brave-heart Naveed Sadiq & CTD inspector, Nasir Abbas yesterday in Khanewal Punjab.
(The group is named in few attacks in KP recently) https://t.co/QJ3jsAQUNh— Farzana Shah (@Jana_Shah) January 4, 2023
دریں اثنا لشکر خراسان نامی دہشت گرد تنظیم نے خانیوال واقعے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے خانیوال میں فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی افسران کی شہادت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی افسران پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے، پنجاب حکومت ایسے واقعات کے روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔