جھوٹی خبریں روکیں تو میڈیا مالکان مہم شروع کردیتے ہیں، فواد چوہدری
برطانوی عدالتوں نے ریحام خان کو جھوٹی خبر دینے پر سابق معاون خصوصی زلفی بخاری سے معافی مانگنے اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے زلفی بخاری کو تحریری طور پر معافی نامہ جمع کروا دیا ہے، ریحام خان نے زلفی پر نیویارک کے پاکستانی ہوٹل کو فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معاملے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی عدالتوں نے ریحام خان کو معافی مانگنے اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا، اس طرح کا قانون پاکستان میں لانا چاہتے ہیں تو میڈیا مالکان مہم شروع کردیتے ہیں۔
برطانوی عدالتوں نے ریحام خان پر زلفی بخاری پر جھوٹےالزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا، اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں، بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے pic.twitter.com/D3voVXaC6e
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 15, 2021
ریحام خان نے معافی نامے میں کہا کہ میں نے اپنے یوٹیوب چینل، فیس بک پیج اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو میں یہ بتایا کہ زلفی بخاری وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ نیویارک میں واقع پاکستانی ملکیت روزیویلٹ ہوٹل کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ریحام نے وضاحت کی کہ یہ الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اور نہ تو زلفی بخاری اور نہ ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا کوئی منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فیک نیوز کیا ہوتی ہے، ایک صحافی نے اینکرز کو سمجھا دیا!
جیو نیوز کی جانب سے فیک نیوز پھیلانے کی ایک اور مثال سامنے آگئی
یاد رہے کہ ریحام خان کے ان الزامات کو پاکستانی میڈیا میں خبر بنا کر پیش کیا گیا تھا اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کو میڈیا کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
برطانوی عدالت نے ریحام خان پر 50 ہزار پاؤنڈ یعنی ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کا ہرجانہ دینے اور زلفی بخاری سے معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔
ذوالفقار بخاری نے ریحام خان کی معذرت کرنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
TRUTH ALWAYS WINS!
Upon court orders,Reham Khan publicly apologises&pays damages for her lies.
IA 1 day we’ll have the same law&justice so certain media persons spreading lies&fake news can be taken to task.This is the result when rule of law is supreme
Next stop:Commissioner Rwp pic.twitter.com/xEKa1YZaQc— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) October 15, 2021