امریکی ڈاکٹرز کی محنت: 15 منٹ میں بینائی بحال
40 سے زائد دھندلا پن کے شکار افراد اس آئی ڈراپ سے مستفید ہوکر اپنی نظر کو ٹھیک کرسکتے ہیں

امریکی ڈاکٹروں کی محنت سے صرف پندرہ منٹ میں لاکھوں امریکیوں کی زندگیوں کی بدلنے والی آئی ڈراپ تیار، آئی ڈراپ کو امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بھی محفوظ قراردیتےہوئے اس کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد یہ جمعرات سے ہر خاص و عام کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈاکٹروں نے کمزور نظر کے وہ افراد جن کی عمر 40 یا اس سے زائد ہیں یا جو دھندلا پن کا شکار ہوں وہ اس آئی ڈراپ سے مستفید ہوکر اپنی نظر کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ڈاکٹرز ہر جگہ سفید کوٹ پہن کر نہیں گھوما کریں، ڈاکٹر شازیہ شاہ
ڈریپ نے دواساز کمپنیزاورڈاکٹرز کو لگام دینے کی پالیسی جاری کردی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ آئی ڈراپ ریڈنگ گلاسز کی جگہ لے گا جنہیں قریب سے دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دوا کم سے کم 15 منٹ میں اثر شروع کرتی ہے اور اس دوا کا ایک قطرہ 6 سے 10گھنٹے تک دھندلا پن ختم کرتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کم روشنی یارات کو گاڑی چلانے والے افراد کیلئے یہ قطرے مؤثر نہیں اور 65 سال کی عمر والے افراد بھی اس سے مستفید نہیں ہوسکتے۔