او آئی سی اجلاس منعقد کرنے پر امریکہ پاکستان کا مشکور

امریکی سیکرٹری خارجہ نے افغانستان کی امداد کے لیے اسلامی ممالک کے اجلاس کی میزبانی پر پاکستانی خدمات کو سراہا۔

امریکہ کے خارجہ سیکرٹری اینٹونی بلنکن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کا افغانستان پر خصوصی اجلاس ضرورت مند افراد کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکرگزار ہیں جس نے اس اہم ترین اجلاس کی میزبانی کی اور اقوام عالم کو دعوت دی تاکہ وہ افغانستان کے باشندوں کی مدد کرنے میں تعاون جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان کےلیے امداد، او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کا اہم اجلاس

او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، افغانستان گفتگو کا محور ہوگا

امریکی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے یہ ٹویٹ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی اور افغان پالیسی کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان شروع دن سے ہی اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اقوام عالم افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرے اور افغانستان کے منجمد اثاثے اور رقوم بحال کی جائیں تاکہ وہاں معاشی مسائل سے نمٹا جاسکے۔

پچھلے ہفتے اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا غیرمعمولی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا جس کے اختتام پر 31 نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے یہ اجلاس منعقد کرنے کا مقصد افغانستان کے لیے تعاون طلب کرنا تھا تاکہ نئی افغان حکومت ملکی معاملات چلا سکے۔

سعودی عرب نے اجلاس میں افغانستان کے لیے ایک ارب ریال دینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر