افواج پاکستان قومی سلامتی پالیسی کے تحت کردار ادا کریں گی
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قومی سلامتی پالیسی ناگزیر تھی، اس کی تشکیل اہم سنگ میل ہے۔
پاکستان آرمی کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کی ہے کہ پاکستانی افواج نئی پالیسی کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گی۔
قومی سلامتی پالیسی کی منظوری کے بعد فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس پالیسی کی تشکیل اہم سنگ میل ہے۔
…in evolving global environment through a whole of government effort. Pakistan’s Armed Forces will play their due part in achieving the vision laid out in the policy. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 28, 2021
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نئی قومی سلامتی ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہایت ضروری ہے، یہ پالیسی قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
قومی سلامتی مشیروں کی کانفرنس، بھارت کی نیک نیتی یا نئی چال؟
اجناس کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت بھی پریشان، نئی کمیٹی تشکیل
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے عالمی تناظر میں یہ پالیسی تشکیل دی ہے، افواج پاکستان قومی سلامتی پالیسی کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گی۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے آج ملک کی پہلی جامع نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دی ہے، کہا جا رہا ہے کہ اس کی بنیاد اقتصادی سلامتی پر مبنی ہے۔
مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے بتایا ہے کہ اگلے ایک ہفتے یا دس روز میں وزیراعظم کی جانب سے نئی پالیسی عوام کے سامنے پیش کر دی جائے گی تاکہ عوام اس سے ہم آہنگی حاصل کریں اور حکومت اور عوام ایک صفحہ پر رہتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔