وزیراعظم پورٹل کا بڑا کارنامہ، 100 سال سے حق سے محروم شہری کو حق مل گیا

سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت، وزیراعظم  عمران خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے تحت سیٹیزن پورٹل نے 10 دہائیوں پرانا زمینی تنازعہ حل کر دیا۔ شکایت کرنے والے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔

یہ بھی پڑھیے

نیپرا نے ایک مرتبہ پھر صارفین پر بجلی گرانے کا پروگرام بنا لیا

میرا پاکستان میرا گھر اسکیم، بینکوں نے 109 ارب کے قرضے منظور کیے

سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے دادی کی زمین نہ ملنے پر پورٹل پر شکایت درج کروائی تھی۔ احسن ملک کی درخواست تھی کہ ان کی دادی اور ان کی بہنوں کی زمین پر 100 سال سے چچا زاد بھائی قابض تھے، بار بار منت سماجت کے باوجود زمین ہمیں واپس نہیں دی جا رہی تھی۔

احسن ملک نے کہا کہ سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی تو فوری ایکشن لیا گیا، احسن ملک کے مطابق محکمہ ریونیو خوشاب نے زمین کا انتقال کر کے ہمارے نام منتقل کر دی۔

احسن ملک نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خاص طور پر شکر گزار ہوں، دعا ہے ملک آپ کے ویژن کے مطابق آگے چلے۔

متعلقہ تحاریر