محمد رضوان اور شاہین آفریدی آئی سی سی مینز پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد

آئی سی سی کے مطابق اس کی "ووٹنگ اکیڈمی" جس میں بین الاقوامی کرکٹ صحافی اور براڈکاسٹر شامل ہیں پہلے، دوسرے اور تیسرے انتخاب کے لیے ووٹ دیں گے۔

لندن: پاکستان کے اسٹار کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز پلیئر آف دی ایئر کے لیے چار نامزد افراد میں شامل کیا گیا ہے، اس بات کا اعلان آئی سی سی کی گورننگ باڈی نے جمعہ کے روز کیا۔

آئی سی سی کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر دو نامزد افراد میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شامل ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ایک کرکٹ سال میں 78 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 36 بین الاقوامی میچز میں 22.20 رنز کی اوسط سے اسکور دے کر کھیل کر انجام دیا ہے ۔ شاہین آفریدی نے اگست میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 51 رنز دے کر 6 وکیٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کو ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی سیاسی قیمت چکانا پڑے گی،چیئرمین ایف بی آر

ترسیلات زر انٹربینک میں جمع کراؤ، ایک ڈالر پر ایک روپیہ اضافی پاؤ

بائیں ہاتھ سے تیز بال کرانے شاہین شاہ آفریدی نے سال 2021 میں تینوں فارمیٹ میں بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے بہترین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ عمان اور یو اےای میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انہوں نے عمدہ ترین کارہائے انجام دیے اور اپنی مہارت سے سب کو متاثر کیا۔

بائیں سے تیز باؤلنگ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے پورے کرکٹ کلینڈر ایئر میں مختصر ترین فارمیٹ میں راج کرتے ہوئے 21 میچز میں 23 وکٹیں حاصل کیں۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان

پاکستان کے لیے ہمیشہ سے قابل اعتماد بلے باز، رضوان نے اس سال 44 بین الاقوامی میچوں میں 56.32 کی اوسط سے 1,915 رنز بنائے اور اسٹمپ کے پیچھے 56 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔

آئی سی سی کے مطابق "پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز نے 2021 میں بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں صرف 29 میچوں میں 73.66 کی اوسط 134.89 اسٹرائیک ریٹ سے 1,326 رنز بنائے۔

آئی سی سی کی گورننگ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے بلے بازی کے ساتھ ساتھ اسٹیمپ کے پیچھے بہترین پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

رضوان کی مستقل مزاجی کی تعریف کرتے ہوئے آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اس سال اپنی ٹیسٹ پرفارمنس بھی بہتری کیں ، 9 میچوں میں 45.50 کی اوسط سے 455 رنز بنائے۔

آئی سی سی کے بیان کے مطابق رضوان کی سب سے یادگار کارکردگی بھی بھارت کے خلاف میچ کے دوران سامنے آئی، بلے باز نے صرف 55 گیندوں پر 79 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

آئی سی سی نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے سیمی فائنل میں محمد رضوان کی کارکردگی کو سراہا، جس میں انہوں نے گرین شرٹس کے لیے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے تھے۔ اپنی اننگز کے دوران، رضوان ایک کیلنڈر ایئر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے۔

بابر اعظم نامزد

گذشتہ روز آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا، پاکستان کے کپتان بابر اعظم اس اعزاز کے 4 دعویداروں میں سے ایک ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق اس کی "ووٹنگ اکیڈمی” جس میں بین الاقوامی کرکٹ صحافی اور براڈکاسٹر شامل ہیں پہلے، دوسرے اور تیسرے انتخاب کے لیے ووٹ دیں گے۔ آئی سی سی کی "ووٹنگ اکیڈمی” شائقین کرکٹ بھی اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے۔ فاتح کا فیصلہ ووٹنگ اکیڈمی کے نتائج اور شائقین کے ووٹوں کو ملا کر کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر