ویکسی نیشن سے بچانے کیلئےماں نے اپنے بچے اغواء کرلئے
خاتون کے شوہرنے شکایت کی تھی اس کی سابق بیوی نے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن نا کرانے کیلئے اغواء کرلیا ہے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر سیویل میں رہائش پزیر ایک شخص نے پولیس میں اپنی سابق بیوی پر اپنے 12 اور 14 سالہ نابالغ بیٹوں کو بغیر اجازت لے جانے پر اغواء کی رپورٹ درج کرائی ، خاتون نے بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤکی ویکسی نیشن نا کرانے کے باعث اغواء کیا ، خاتون نے اپنے بیٹوں کو اُس وقت اسکول سے اغواء کیا کہ جب اُنہیں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگنی تھی۔
اس شخص نے کہا کہ اُنہوں نے اپنے دونوں بیٹوں کو 4 نومبر 2021 کے بعد سے نہیں دیکھا جبکہ انہیں اپنی سابقہ اہلیہ کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ اُن کے دونوں بیٹے اُن کے پاس ہیں کیونکہ وہ اُنہیں کورونا ویکسین نہیں لگوانا چاہتیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسد عمر کا ملک بھر میں 15 کروڑ سے زائد ویکسی نیشن کا دعویٰ
انسداد کورونا ویکسی نیشن: پاکستان نے 10 کروڑ خوراک کا سنگ میل عبور کرلیا
پولیس کی جانب سے کارروائی پر 46 سالہ خاتون نے گزشتہ روز اپنے دونوں بیٹوں سمیت خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے جہاں اُن کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔،ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سمجھتی ہیں کہ کورونا وائرس کی ویکسین کسی سازش کا حصہ ہے جس کے دیر بعد تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے اس لئے انھوں نے اپنے بچوں کی ویکسینین نا کرانانے کا فیصلہ کیا تھا ۔سپین کی گارڈیا سول پولیس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں نابالغوں کو بدھ کی سہ پہر ان کے والد کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اسپین نے کئی دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مل کر 15 دسمبر 2021 کو 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان کیا تھا۔