سمن آباد موڑ کا گاجر کا حلوہ اور کشمیری جائے سردیوں کی سوغات

سردی ہو اور دوستوں یاروں کا ساتھ ہو اور لاہور کا سمن آباد موڑ ہو پھر سڑک کنارے بیٹھ کر گاجر کے حلوہ کا چسکا ہو اور کشمیری چائے کی چسکی ہو تو ٹھنڈ کا رنگ دوبالا ہو جاتا ہے۔

باغوں کا شہر لاہور جوکہ اپنے منفرد ذائقہ دار کھانوں کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے، اسی لیے لاہور کو کھابوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے، اور یہ بات بھی مشہور ہے کہ لاہوری کو تو کھانے کا بہانہ چاہیے ہوتا ہے وہ ہر طرح کے موسم اور موقع کو تفریح کا باعث بنا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈراموں میں کام ملا تو میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی، نوجوان علی مغل

پشاور کی "حیات آباد فوڈ اسٹریٹ” کی خاص پہچان "کوئٹہ چائے”کا ہوٹل

ان دنوں بارشوں کے باعث شہر لاہور میں سردی کی شدت میں اضافے دیکھنے میں نظر آرہا ہے ایسے میں لوگ جہاں سردیوں کی سوغاتیں کھانے میں مصروف ہیں وہی کھانے کے بعد میٹھے کے طور مختلف حلوہ جات اور کشمیری چائے کا لطف لیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

لاہور کے علاقہ موڑ سمن آباد میں قدیمی دکان موجود ہے جہاں گاجر کا حلوہ اور کشمیری چائے ملتی ہے لوگ دور دور سے یہاں سڑک کنارے دوستوں کے ہمراہ آتے ہیں اور خوب انجوائے کرتے ہیں۔

ذائقہ 360 نے خصوصی رپورٹ میں اس جگہ کا دورہ کیا اور لوگوں سے بات جیت بھی کی، لوگوں کا کہنا ہے کہ موسم کے پیش نظر جہاں حلوہ اور چائے پینے آتے ہیں دوستوں کے ساتھ مل کر باتیں کرنے کا موقع بھی مل جاتا ہے کھانا پینا بھی ہوجاتا ہے اور یوں سڑک کنارے بیٹھنے کا الگ ہی مزہ ہے وہ بھی پورا ہو جاتا ہے۔

قدیمی حلوہ جات اور کشمیری چائے کے مالک بلال گجر کا نیوز 360 سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تقریباً 30 سال سے زائد عرصے سے وہ یہاں کاروبار کررہے ہیں لوگ دور دراز سے آتے ہیں اور سڑک کنارے بیٹھتے ہوئے یہاں کھانا پینا پسند کرتے ہیں، ہمارے یہاں ویکنڈ کے دنوں اور موسم کی وجہ سے کافی رش ہوجاتا ہے جبکہ قیمتیں بھی انتہائی مناسب ہیں۔

متعلقہ تحاریر