کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، سیکورٹی پر مامور اہلکار جاں بحق
ڈی پی او کوہاٹ سلیمان خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی ہے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے جرما میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خواصی بانڈہ روڈ پر پیش آیا۔ شہید اہلکار کی شناخت کانسٹیبل حامد کے نام سے ہوئی ہے جو پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر معمور تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اے وی سی سی کی کارروائی، اغواء کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزم گرفتار
54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ، حیسکول کے بانی گرفتار
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکار کی لاش کو کے ڈی اے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
فائرنگ کے بعد ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب اور ڈی پی او سلیمان خان موقع پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او سلیمان خان کا کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہیں، پولیو مہم بدستور جاری رہے گی۔
سلیمان خان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں بہت جلد تفصیلات شئیر کی جائیں گی ، محتلف زایوں سے تفتیش کا اغاز کر دیا ہے، جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر بہت جلد قانون کی گرفتار میں ہوں گے۔