متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی برطانیہ میں ’ہوٹ واٹر سوئمنگ‘

حریم شاہ کہتی ہیں کہ یو کے کی سردیوں میں ہوٹ سوئمنگ کرنے کا اپنا ہی مزا ہے۔

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ جو اکثر ہی اپنے متنازع بیانات اور غیر اخلاقی ویڈیوز  کےباعث خبروں کی زینت بتنی رہتی ہیں  اب انھوں نے برطانیہ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ’ہوٹ واٹر سوئمنگ‘ کررہی ہیں۔

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ ان دنوں برطانیہ میں ہیں گذشتہ روز ٹک ٹاک اسٹار نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  حریم برطانیہ کے شہر لندن میں  ہلنگڈن اسپورٹس اینڈ لیزر کمپلیکس میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں انھوں نے پہلے اپنے مداحوں کو سلام کیا اور کہا کہ یو کے کی سردیوں میں ہوٹ سوئمنگ کرنے کا اپنا ہی مزا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد اکبر میرے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، حریم شاہ

اداروں کو چیلنج حریم شاہ کو مہنگا پڑگیا، ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی

اس سے قبل  ٹک ٹاک اسٹارکی  ایک ویڈیو  سامنے آئی تھی جس میں ان کوایک بیوٹی سیلون میں مساج کرواتے دیکھا گیا تھا، اس ویڈیو کوحریم شاہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا تھا ، جبکہ اس سے قبل  ان کی متعدد متنازع اور غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں ۔

متعلقہ تحاریر