میدان کی ملکیت کا تنازع، سرفراز احمد اور کالج انتظامیہ آمنے سامنے

پرنسپل نے الزام لگایا ہے کہ کرکٹ اکیڈمی جس پلاٹ پر بنائی گئی ہے وہ کالج کی ملکیت ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد پر کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد بلاک این میں گرلز کالج پر غیرقانونی قبضہ کرنے کا الزام ، سندھ کے کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے کمشنر کراچی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا  کہتے ہیں ادارہ زیرقبضہ کھیل کے میدان کو واپس لینے کے لیے سرفراز احمد کے خلاف کارروائی  کرے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک این میں قائم گورنمنٹ کالج فار ویمن کی پرنسپل نے مایہ ناز کرکٹراور سابق کپتان سرفراز احمد پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے کالج کی زمین پر غیر قانونی طورپر اپنی کرکٹ اکیڈمی قائم کی ہے، پرنسپل کے الزام پر سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اکیڈمی جس پلاٹ پر بنائی گئی ہے وہ کالج کی ملکیت ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مرتضیٰ وہاب

سلمان بٹ اور سرفراز احمد میں سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ گئی

پرنسپل کی جانب سے الزام کے بعد سندھ کے کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے کمشنر کراچی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج نارتھ ناظم آباد کے زیر قبضہ کھیل کے میدان کو واپس لینے کے لیے سابق کپتان کی کرکٹ اکیڈمی کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے  اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ قومی کپتان سرفراز احمد پر کالج کی پرنسپل کےالزامات بےبنیاد ہیں،جس زمین پرسرفراز احمداکیڈمی قائم ہےوہ کےایم سی کی ملکیت ہے،2017چیمپینز ٹرافی جیتنے کےبعداسے سرفراز احمدکا نام دیا گیا،قومی کپتان پرسوشل میڈیا پرمہم افسوسناک ہے۔

انھوں نے اعلان کیا کہ وہ سرفراز احمد کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کرینگے اور اس اہم معاملے کو ہر فورم پر اُٹھائینگے۔انھوں نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیراعظم کے سامنے سرفراز احمد کا مقدمہ لڑتے لیکن دونوں جماعتوں نے کراچی کے کھلاڑی کو انصاف دلوانے کا سنہری موقع گنوادیا‘ انہوں نے وزیراعظم کے سامنے سرفراز احمد کے معاملے پر کوئی لب کشائی نہیں کی یہ صرف باتوں کے چیمپئن ہیں۔

متعلقہ تحاریر