سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائیوں پر 11لاکھ جرمانہ عائد کردیا

کمیشن نے دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں کام کرنے والی کمیونٹی میڈ وائفز کے ڈپلومہ کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی ) نے اتائیوں پر 11لاکھ جرمانہ عائد کردیا۔ کمیشن نے دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں کام کرنے والی کمیونٹی میڈ وائفز کے ڈپلومہ کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ کی 10ویں میٹنگ کنوینئر اینٹی کیکوری کمیٹی ڈاکٹر خالد شیخ کی سرابرہی  کمیشن کے ہیڈ افس میں منعقد ہوئی ۔

میٹنگ میں کمشنر ڈاکٹر عبدالزاق شیخ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایچ سی سی ڈاکٹر احسن قوی صدیقی نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ سید زیشان علی اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیے

خاتون نے مرتے ہوئے شوہر کو بچانے کیلیے اپنا جگر دے دیا

اس موقع پر ڈاکٹر خالد حسین شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ ریکوری کی شرح اچھی تھی اور جنوری ریکوری کی شرح 73فیصد رہی۔

میٹنگ میں دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں کام کرنے والی  کمیونٹی میڈ وائفز کا ڈپلومہ کی تصدیق کا عمل شروع کرنے اور ایس ایچ سی سی کے سیکشن (2) 35 کے تحت سخت جرمانہ عائد  کرنے کی سفارش کی گئی۔

کمیشن نے ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن مراکز پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں اس پر ایس ایچ سی سی ریگولیشن کے مطابق عملدرآمد کیلئے فالو اپ دورے کریں۔

متعلقہ تحاریر