راولپنڈی ٹیسٹ ، تیسرے دن کا کھیل ختم، آسٹریلیا کے 2 وکٹوں 271 رنز
گذشتہ روز پاکستان نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 476 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ٹیم آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کے خلاف 271 رنز بنا لیے ہیں۔
آج صبح آسٹریلیا نے گذشتہ روز کے 5 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 156 تک پہنچایا۔ اس موقع پر ڈیوڈ وارنر ، ساجد خان کی بول پر آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 114 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 68 رنز اسکور کیے تھے۔ ان کی اننگز میں 12 چوکے بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے
ڈچ فٹبال اسٹار کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کرلیا
وومن ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 203 کے مجموعی اسکور پر گری جب عثمان خواجہ نروس نائیٹیز کا شکار ہوکر آؤٹ ہو گئے ۔ انہوں نے 159 گیندوں پر 97 رنز اسکور کیے۔ عثمان خواجہ کی اننگز میں 15 چوکے شامل تھے۔
بیڈلائٹ کی وجہ سے میچ کو وقت سے پہلے ختم کردیا گیا تھا۔
آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ اور مارنس لیبشگن کریز پر موجود ہیں ۔ کھیل کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 24 اور 69 رنز بنا رکھے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 94 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے جبکہ نعمان علی نے 49 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 476 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز اظہر علی رہے تھے جنہوں نے 185 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے نمایاں بلے باز امام الحق تھے جنہوں نے 157 رنز بنائے تھے۔









