ڈیرہ جات آف روڈ جیپ ریلی اختتام پذیر، کیٹیگری اے میں نادر مگسی فاتح
جیپ ریلی کے فائنل مقابلوں کی کیٹیگری بی میں اسد ظفر ، کیٹیگری سی میں سید شاکر شاہ اور کیٹگری ڈی میں ظفر سراج فاتح قرار پائے ہیں۔
دوسری ڈیرہ جات آف روڈ جیپ ریلی اختتام پذیر ہو گئی ، نامور ریسرز نے اپنے مہارت کے جوہر دکھائے، کیٹیگری اے کے فائنل مقابلے میں سابق ایم پی اے نادر مگسی نے میدان مار لیا۔
آف روڈ ریلی کے پرپیڈ کیٹیگری کے فائنل راؤنڈ مکمل، ملک کے ٹاپ ریسرز نے گاڑیاں دوڑائیں، کئی گاڑیاں فنشنگ پوائنٹ تک نہ پہنچ سکیں، کئی گاڑیاں ریت میں دھنس گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
ڈیوڈ وارنر نے اپنے ڈانس سے راولپنڈی شائقین کرکٹ کو محظوظ کردیا
ڈچ فٹبال اسٹار کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کرلیا
دوسری ڈیرہ جات آف روڈ جیپ ریلی کے پرپیڈ کیٹیگری کے فائنل راؤنڈ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ مقابلوں میں کیٹگری A نادر مگسی پہلے، زین محمود دوسرے، صاحبزادہ سلطان تیسرے، کیٹگری B اسد ظفر پہلے، قاسم دوسرے اور اویس تیسرے نمبر، کیٹگری C سید شاکر ، محمد فاروق دوسرے اور کیٹگری D میں ظفر سراج پہلے، اظفر دوسرے اور عمر رانا تیسرے نمبر پر رہے جبکہ خواتین کی کیٹگری میں ماہم شیراز پہلے نمبر پر رہیں۔
فراٹے بھرتی ، مٹی اُڑاتی گاڑیاں ڈیرہ اسماعیل خان کے صحرا میں سجا جیپ ریلی کا میگا ایونٹ۔ ریتلے ٹریک پر ڈرائیوز نے مہارت کے جوہر دکھائے۔
صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دوسری ڈیرہ جات آف روڈ جیپ ریلی میں ملک کے ٹاپ ریسرز نے حصہ لیا۔ ہم اپنے تمام مہمان ریسرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
فیصل امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ کی عوام اور جن علاقوں سے یہ ٹریک گزر رہا ہے ان لوگوں کا مشکور ہوں ، جنہوں نے بہت تعاون کیا ہے۔ یہی چیز دیکھ کر پچھلے سال کی نصبت اس سال زیادہ تعداد میں نیشنل لیول کے ڈرائیور آئے ہیں۔ یہ میلہ اسی طرح سجتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کا نام ملک اور انٹرنیشنل لیول پر روشن کرنے میں کے پی حکومت کی بہت کوشش ہے یہاں ٹورازم کو فروغ دینے میں۔ سپورٹس ٹرازم کے فروغ کے لئے یہ ایک اہم قدم ہے
آف روڈ جیپ ریلی جیسے ایونٹ جہاں علاقی کلچر و ثقافت کو فروغ ملے ۔ جس سے نہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان بلکہ مضافاتی علاقوں میں بھی ترقی ہو گی۔