ڈیوڈ وارنر نے اپنے ڈانس سے راولپنڈی شائقین کرکٹ کو محظوظ کردیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے لکھا ہے کہ "پاکستانی شائقین کا جذبہ حیرت انگیز ہے۔"

پاکستان کے خلاف آئی ہوئی آسٹریلوی ٹیم کے بلے باز ڈیوڈ وارنر کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر دیسی اسٹائل میں ٹھمکے لگا رہے ہیں۔

آسٹریلوی بلے باز نے کراؤڈ کو محضوض کرنے کے لیے اس وقت پنجابی انداز میں ٹھمکے لگائے جب تماشائیوں نے ڈیوڈ وارنر کے نام کے نعرے لگانا شروع کیے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈچ فٹبال اسٹار کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کرلیا

وومن ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی

شائقین کرکٹ کی جانب سے مسلسل باجے بجانے جانے پر ڈیوڈ وارنر نے تماشائیوں کو بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے مختصر ڈانس کیا اور ہاتھ ہلایا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر پاکستانی شائقین کرکٹ میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے لکھا ہے کہ "پاکستانی شائقین کا جذبہ حیرت انگیز ہے۔”

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔

ٹیم آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے آخری اطلاعات تک ڈیوڈ وارنر 114 گیندوں پر 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے ہیں ان کی اننگز میں 12 چوکے شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر