اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، چوہدری پرویز الہیٰ

چوہدری برادران کا کہنا ہے ہم اپنا فیصلہ کرلیا ہے تاہم دوسری ساتھیوں سے حتمی مشاورت کرنا باقی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اس بات پر اتفاق ہو گیا ہےکہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ آئین اور قانون بڑا واضح ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو اس پر عمل کرنا چاہیے، ہم اپنا فیصلہ کرچکے، اس پر ساتھیوں سے حتمی مشاورت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم ڈرائنگ روم کی سیاست کیساتھ عوامی سیاست کے محاذ پربھی سرگرم

پی ٹی آئی کے گڑھ میں شگاف، لیاقت اور احد خٹک جے یو آئی (ف) میں شامل

پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفے دیں گے، آج جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری ملاقات کیلئے آئے تھے اور اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہیئیں۔

قبل ازیں حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورتی اجلاس ہواجس میں اب تک کے اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ روابط پر اعتماد میں لیا گیا اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر بھی بریفنگ دی گئی

متعلقہ تحاریر