جمائما نے ن لیگ کے حمایتوں کی پولیس میں شکایت کردی

جمائمہ نےمیٹرو پولیس کو ٹیگ کر کے سوال کیا ہے کہ کیا یہ سب قانون کے دائرے میں آتا ہے

چیئر مین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ  جمائما گولڈ اسمتھ نے  اپنے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے مسلم لیگ ن کے حمایتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لندن پولیس  سے شکایت کردی۔

لندن میں  جمائما گولڈ اسمتھ  نے اپنے گھررچمنڈ کے باہر مسلم لیگ ن کے حمایتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جمائما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے گھر کے باہر احتجاج کرنے والوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  میٹرو پولیس کو ٹیگ کر کے سوال کیا ہے کہ کیا یہ سب قانون کے دائرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جمائما سے پاکستانیوں کی محبت آج بھی قائم

پاکستانی جمائما بھابھی کا پیچھا کب چھوڑیں گے؟

جمائما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ان لوگوں کی ویڈیو ہے جو میری 88 سالہ ماں کے گھر کے باہر گھنٹوں سے احتجاج کر رہے ہیںِ اور کہہ رہے ہیں کہ اگر جمائما اور ان کے بیٹے یہاں نیچے نہ آئے تو ہم ان کے بیڈ رومز میں گھس جائیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  کامیاب ہونے کے بعد سے ملک بھر میں عمران خان کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ، عمران خان کے حق میں ہونے والے مظاہروں کے ردعمل میں مسلم لیگ ن کے حمایتی اور کارکنان کی جانب سے لندن میں عمران خان کی سابق اہلیہ کے گھر کے سامنے احتجاج کی کال دی گئی تھی  جس پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے جمائما نے اپنے ٹوئٹر پرپیغام میں لکھا تھا کہ ’میرے بچوں کو نشانہ بنانے کے لیے میرے گھر کے باہر احتجاج، سوشل میڈیا پر یہود مخالف زبان استعمال کی جا رہی ہے۔

‘انہوں نے لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ میں 90کی دہائی کے لاہور میں واپس آ گئی ہوں۔‘ان کی اس ٹویٹ پر بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے ان سے اظہار یکجہتی تو کر رہے ہیں ساتھ ہی مایوسی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر