افغانستان: مسجد میں خودکش دھماکہ ، 20 افرادشہید ، متعدد زخمی
دھماکا مغربی کابل میں شیعہ اکثریتی ہزارہ علاقے میں ایک ہائی اسکول میں ہونے والے دھماکوں کے دو دن بعد ہوا
ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف کی مسجد میں خود کُش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافےکا امکان ہے۔
مزار شریف میں طالبان کمانڈر کے ترجمان محمد آصف وزیری نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں 20 افراد شہید ہوئے ہیں دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان ضیاء زیندانی نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا مغربی کابل میں شیعہ اکثریتی ہزارہ علاقے میں ایک ہائی اسکول میں ہونے والے دھماکوں کے دو دن بعد ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 دھماکے، 19 افراد جاں بحق
کابل، اسکول میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق، 11 زخمی
Takfiri juggernaut rolls on. Another explosion in Afghanistan today, this time in northern Mazar e Sharif city, targeting a mosque in a Shia neighbourhood. Official death toll at 6, but local sources tell me dozens are killed and several others injured. pic.twitter.com/zqEDEeoBoA
— Syed Zafar Mehdi (@mehdizafar) April 21, 2022
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مزارشریف کی مسجد میں میں دھماکےکی مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان طالبان کی جانب سے اگست کے بعد ملک کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عوام کو یقین دلایا گیا تھا کہ ملک کو محفوظ بنا لیا ہے لیکن بین الاقوامی حکام اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندی کے دوبارہ سر اٹھانے کا خطرہ بدستور موجود ہے اور اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسند گروپ نے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔