میہڑ میں آتشزدگی، غفلت برتنے پر ڈی سی ، ڈی ایچ او دادو اور اے سی میہڑ معطل

واضح رہے کہ رواں ہفتے دادو کی تحصیل میہر کے گاؤں فیض محمد اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

دادو کی تحصیل میہڑ کے گاؤں فیض محمد میں آتشزدگی واقعے میں انتظامی نااہلی ثابت ہو گئی ، ڈی سی دادو ، ڈی ایچ او دادو اور اے سی میہڑ معطل کردیے گئے ۔

دادو کی تحصیل میہڑ کے گاؤں فیض محمد میں آتشزدگی واقعے سے متعلق رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کردی گئی۔

واقعے میں شدید نااہلی اور غفلت برتنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی سی دادو سمیع اللہ شیخ کو معطل کردیا جبکہ ڈی ایچ او دادو عبدالحمید شیخ اور اے سی میہڑ فھیم لاکھیر کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیض محمد دریائی میں قیامت کا منظر، وزیراعلیٰ سندھ صرف اعلانات تک محدود

وزیراعلیٰ سندھ کے حلقے میں آتشزدگی، 3 بچے جاں بحق ، متعدد زخمی

افسران کو گاؤں فیض محمد میں آتشزدگی کے واقعے میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر ہٹا دیا گیا ، ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی چارج سید مرتضیٰ شاہ کے حوالے کردی گئی ۔

Fire in Meher Tehsil of Dadu

Fire in Meher Tehsil of Dadu

Fire in Meher Tehsil of Dadu

واضح رہے کہ رواں ہفتے دادو کی تحصیل میہر کے گاؤں فیض محمد اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے ، درجنوں مویشی موت کے منہ میں چلے گئے تھے جبکہ آگ سے جھلس کے درجنوں افراد زخمی بھی ہو گئے تھے ۔

آگ کے نتیجے میں 145 گھر جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو گئے تھے جبکہ سامان اور اناج بھی بھوسے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے بروقت کارروائی نہ ہونے سے سے متاثرین کو دو دن تک بغیر کسی سہولت کے گزارنے پڑے تھے۔

متعلقہ تحاریر