وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان شیخ اپنے عہدے سے مستعفی

ارسلان اسلام شیخ کا کہنا اپنی کارکردگی سے 100 فیصد مطمئن نہیں ہوں مگر اپنی کارکردگی سے بہتری لانے کی پوری کوشش کی۔

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے اپنے عہدے سے استعفے دے دیا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ارسلان اسلام شیخ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کی میئر شپ کے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اتنے گذشتہ تیس سال میں نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر کے درجنوں فلٹر پلانٹس بند، شہری بدبودار اور آلودہ پانی پینے پر مجبور

پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، ن لیگ سکھر

ان کا کہنا تھا کہ اپنی کارکدگی سے سو فیصد مطمئن نہیں ہوں لیکن نیک نیتی سے بہتری لانے کی کوشش کی ہے اور پچاس فیصد بہتری لاسکا ہوں ،اگر پارٹی نے موقع دیا تو دوبارہ میئر بن کر شہر کی مزید خدمت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کے طور پر سکھر شہر کے پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرانے کی کوشش کی ہے اور اس حوالے سے اسکیم منظور کرائی ہے ، شہر میں غیر فعال فلٹر پلانٹس کو فعال کرایا ہے جس سے شارٹ ٹرم پر پانی کا کچھ مسئلہ حل کیا ہے ، سکھر میں نئے قبرستان کے لیے زمین مختص کرائی ہے۔

ارسلان اسلام شیخ نے بتایا کہ ان کی میئر شپ کے دور میں ان کو فیل کرنے کے لیے سازشیں ہوئیں سکھر شہر کو ڈبونے کی سازش کو ناکام بنایا سکھر شہر کی گلیوں اور راستوں کا کام کرایا ، تمام تر سازشوں کے باوجود اپنی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی کا عہدہ سنبھالتے وقت جو وعدے کیے تھے وہ پورے کرنے کی کوشش کی تاہم اب معاون خصوصی کے عہدے سے استعیفے دے رہا ہوں کہ مخالفین سرکاری مشینری استعمال کرنے کا الزام نہ لگائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھر میں ابھی پیپلزپارٹی کی جانب سے بلدیاتی امیدواروں کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا پارٹی نے اس حوالے سے ایم این ایز ،ایم پی ایز اور پارٹی عہدے داروں پرمشتمل کمیٹی بنا رکھی ہے جو امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کریگی۔

متعلقہ تحاریر