ای سی پی کا 25 منحرف ایم پی ایز کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لینے کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کی نااہلی کے ریفرنس میں مدد لینے کےلیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کےلیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف سمیت منحرف ارکان کے وکلا حتمی دلائل دئیے جس کے بعد بنچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ریفرنسزپر20 مئی تک فیصلہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ڈاکٹر زبیر کا استعفیٰ ، ذاتی وجوہات یا سچ بولنے کی سزا
وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع
گذشتہ روز الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی نے بیان حلفی اور جواب کی دستخط شدہ کاپی کمیشن کو پیش کی تھی۔
منحرف اراکین کے وکلا کا موقف تھا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت پارلیمانی پارٹی ارکان کو ہدایات جاری کرتی ہے اور پارٹی پالیسی جاری نہ کرنے پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنس مسترد کردیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ منحرف اراکین کے حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں دیے جاسکے اور آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس ثابت نہیں کیا جا سکا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، انحراف پارلیمانی جمہوری نظام کو عدم استحکام سے دوچار کرتا ہے۔