وفاقی وزیر حماد اظہر نے سردیوں میں بجلی سستی کرنے کی نوید سنادی

وزیر توانائی کا کہنا ہے حکومت نے سردیوں کے لیے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11.37 فیصد کمی کردی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے نے سردیوں میں بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نومبر سے فروری کی مدت کے لیے بجلی کی شرح میں کمی کرے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے لکھا ہے کہ ” حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11.37 فیصد فی یونٹ کمی کردی ہے جبکہ کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11.98 فیصد کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، 169 روپے پر آگیا

اسٹاک مارکیٹ،انڈیکس47ہزار پوائنٹس کی حد سے تجاوز کر گیا

حماد اظہر نے مزید لکھا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام سردیوں کے موسم میں گیس کے استعمال میں کمی کے لیے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین سے بجلی کا ٹیرف 7.94 فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کراچی میں آف پیک ریٹ فی یونٹ 16.33 روپے ہے جبکہ پیک ریٹ 22.95 روپے ہے۔ حکومت نے موسم سرما کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی ہے۔

متعلقہ تحاریر