بانسرہ گلی مری میں اگلو ہاؤسز کا افتتاح

افتتاح کی شاندار تقریب میں اسٹیک ہولڈرز، ہوٹلز، میڈیا کے نمائندوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مشیر وزیراعلیٰ  پنجاب نے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے کیمپنگ پارک مری بانسرہ گلی میں نئے سیاحتی پارک میں اگلو ہاؤسز کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کےمطابق  وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدارکے مشیر برائے سیاحت آصف محمود، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب سہیل چیمہ، سابق منیجر پتریاٹہ ریزارٹ زاہد خان، منیجر ٹورازم مری اعجاز بٹ نے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے کیمپنگ پارک بانسرہ گلی میں  اگلو ہاوسز کا افتتاح کردیا ۔افتتاح کی شاندار تقریب میں اسٹیک ہولڈرز، ہوٹلز، میڈیا کے نمائندوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

سیاحتی مقامات پر سہولیات ناپید، سیاح مشکلات کا شکار

بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کے باوجود سیاحوں کا رش

مشیر وزیراعلیٰ  پنجاب نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سیاحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس میں مری جیسے پہاڑی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے مزید پراجیکٹس لگائے جا رہے ہیں۔ مری کو ایک اہم سیاحتی مقام قرار دیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ شہر میں کچھ بہترین پارکس ہیں جو بدقسمتی سے زیادہ تر سیاحوں کی نظروں سے پوشیدہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر