اسپیس ریس کا حصہ نہیں، بیماریوں کے خاتمہ ترجیح ہے ، بل گیٹس
امید ہے امیر ترین انسان اپنی دولت کومعاشرے کی ناہمواریوں اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کیلئے استعمال کریں گے
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے چوتھے امیر ترین انسان بل گیٹس نے ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک اور دنیا کی سب سے بڑ آن لائن شاپنگ کمپنی امیزون کے بانی جیف بیزوز کی جانب سے اسپیس پروگراموں پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ دنیا کے امیرترین انسان خلائی شعبے کی دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں تاہم میں اس اسپیس ریس کا حصہ بننے کے بجائے دنیا سے ملیریا اور تب دق جیسے امراض کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنا چاہتا ہوں اور یہی میری ترجیحات میں شامل ہے۔
معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ بلاشبہ جیف بیزوز اور ایلون مسک جدید دور کے تقاضوں کے حوالے سے غیرمعمولی اقدامات کررہے ہیں وہ ایک ایسے نظام کی کوششوں میں ہیں جہاں سے انٹر نیٹ کہیں سے بھی قابل رسائی ہو۔
یہ بھی پڑھیے
ٹریور نوح کا ایلون مسک کو سال کی بہترین شخصیت قرار دینے پر طنز
ایلون مسک دنیا سے بھوک مٹانے کے لیے اسٹاک فروخت کرنے کو تیار
انھوں نے کہا کہ پورے افریقہ میں ایک زبردست انٹر نیٹ کنکشن ہونا ایک عمدہ بات ہے لیکن وہ دنیا کے دیگر بنیادی مسائل کے حل کےلئے اپنی دولت کو خرچ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ زراعت اور موسمیاتی تبدیلی کو مانیٹر کرنے اور اس میں بہتری کیلئے مشاہداتی سیٹلائٹس کا استعمال ایک بہترین عمل ہے تاہم یہ مکمل طور پر انسان دوستی کی حوصلہ افزائی نہیں ہے انھوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ دنیا کے امیر ترین انسان اپنی دولت کو معاشرے کی ناہمواریوں اور غریب ممالک میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کیلئے استعمال کریں گے اور یہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے ۔
واضح رہے کہ ایلون مسک ایک مشہورکینڈین امریکن بزنس مین، انجینئر، موجد اور سرمایہ کار ہیں ، جو مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی کار،دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ کی تیاری اور اس جسے کئی بڑے بڑے انقلابی منصوبوں کوپرکام کررہے ہیں جو دنیا کے سب سے دولت مند بزنس میں ہیں جن کی دولت 2 کھرب 55 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالرہیں۔ ان کے بعد دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص جیفری پریسٹن بیزوس ہیں جو ایک امریکی ٹیکنالوجی اور خوردہ کاروباری، سرمایہ کار، الیکٹریکل انجینئر، کمپیوٹر سائنس دان اور انسان دوست شخص ہیں یہ دنیا کی سب سے بڑ آن لائن شاپنگ کمپنی امیزون بانی، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو ہیں اور ان کی دولت ایک کھرب 93 ارب 3 کروڑ امریکی ڈالر ہے ۔