محکمہ وائلڈ لائف سکھر کی بروقت کارروائی ، 2 ڈولفنز کو ریسکیو کرلیا
وائلڈ لائف محکمہ کے انچارچ اختر تالپور کا کہنا ہےکہ ریسکیو کی جانے والے ڈولفنز خوراک کی تلاش میں دادو کینال میں آئی تھیں۔
سکھر: محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈولفنز کی زندگی بچا لی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے ڈولفنز کو ریسکیو کرکے دریائے سندھ میں لاکر چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف سکھر کے عملے نے انچارج اختر تالپور کی قیادت میں شکارپور ضلع کے علاقے مرزا پور کے مقام پر دادو کینال میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے وہاں پر پھنسی ہوئی 2 ڈولفنز کو نکال کر انہیں دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر لاکر چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیے
سخت سردی اور بارش، شنیرا اکرم غریبوں میں کمبل بانٹتی رہیں
دادو : گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ، 2 زخمی
انچارج ٹیم اختر تالپور کے مطابق دو ڈولفنز نر تھیں جن میں سے ایک کا قد چار فٹ ایک انچ اور دوسری کا قد تین فٹ سات انچ تھا دونوں ڈولفنز خوراک کی تلاش میں دادو کینال میں چلی گئی تھیں اور پانی کی کمی کے باعث اس میں پھنس گئی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سکھر بیراج اور اس کی نہروں میں بھل صفائی کے باعث ڈولفنز کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں ان کو اس عرصے کے دوران بچانے کے لیے وائلڈ لائف کے عملہ نے دن رات نہروں اور دریا میں ڈولفنز کی نگرانی کے اقدامات پر عمل شروع کردیا ہے۔