اسکائی نیوز پرزنٹر ٹریور فلپس بیٹی کی موت کو یادکرکے آبدیدہ ہوگئے

ٹریور فلپس اس وقت جذباتی ہوگئے جب پارٹی گیٹ میں لاک ڈاؤن کے باعث ان کوبیٹی کی موت کے لمحات یاد آگئے

اسکائی  نیوز کے پرزینٹر ٹریور فلپس ایک انٹر ویو کے دوران سینئر ممبر پارلیمنٹ سے "پارٹی گیٹ” کے بارے میں سوال کرتےہوئے اپنی بیٹی کی موت کو یادکرکے آبدیدہ ہوگئے۔

اسکائی نیوزکے پروگرامیں پارلیمنٹ کے سنیئر رکن سے برطانوی وزیراعظم  بورسن جانسن  پر کرسمس کے موقع پر عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عائد کردہ پابندیوں کو ملحوظ نہ رکھتے ہوئے پارٹی کا اہتمام کرنے کے الزامات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے دوران اس وقت جذباتی ہوگئے جب اپریل 2020 میں پارٹی گیٹ میں لاک ڈاؤن کے باعث ان کوبیٹی کی موت کے لمحات یاد آگئے۔

یہ بھی پڑھیے

معروف برطانوی اداکار ہیو گرانٹ کی برطانوی حکمرانوں کو غیرت دلانے کی کوشش

ماسک کیوں نہیں پہنا؟ برطانوی شہری اپنے وزیراعظم پر برہم

انھوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آج مجھے معاف کردیں گے لیکن میں ایک بار پھر اس حوالے سے بات کرنا چاہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ کبھی اس موضوپر بات نہیں کروں گا کیونکہ جومیں محسوس کررہا ہوں ایسا ملک بھر میں ہزاروں افراد محسوس کررہے ہوں گے، انھوں نے کہا کہ مجھے 17 اور 18 اپریل کا زکر کرنا ہے کہ جو کچھ میں نے محسوس کیا  ویسا ہی بہت سارے لوگوں نےمحسوس کیا ، انھوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ وزیراعظم بورس جانسن کو احساس ہوگا کہ لوگ اتنے غصے میں کیوں ہیں ؟

لائیو شو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ  "ہفتے کے روز، پرنس فلپ کی آخری رسومات دیکھنے کے بعد، میں اپنے ایک دوست کی 70ویں سالگرہ   کی دعوت پر گیا ہم دوست وہاں موجود تھے کہ کھانے کے دوران مجھے فون آیا، میری 36 سالہ بیٹی سوشیلا گر گئی ہے، اور جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے، وہ مہینوں سے  بیمار تھی  مجھے اور اس کی سوتیلی ماں کو اس سے ملنے کی بھی اجازت نہیں تھی ۔

انھوں نے کہا کہ   "اگلی صبح تک وہ مر گئی تھی ، ایسے ہزاروں لوگ  ہیں جو اس صورتحال سے گزرے ہوں گے اور آپ مجھے یہ بتارہےہیں ایک سرکاری ملازم   جو عوام کو جوابدہ ہے اور اس انکوائری پر جس پر لوگوں کو بہت غصہ ہے اس کا جواب نہیں دےگا۔

متعلقہ تحاریر