سہولیات کا فقدان: ویٹ لفٹر طلحہ طالب کلاس روم میں تربیت جاری رکھنے پر مجبور

پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو اپنے اگلے مقابلے کے لیے اپنی تربیت جاری رکھنے کے لیے کلاس روم کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ملا۔

پاکستان کے باصلاحیت ویٹ لفٹر طلحہ طالب، جو گزشتہ سال ٹوکیو اولمپکس میں 67 کلوگرام کیٹیگری میں پانچویں نمبر پر رہے تھے، کو اگلے مقابلے کی تیاری اور تربیت جاری رکھنے کے لیے کلاس روم کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ملا۔

سہولیات کی کمی کی وجہ سے پاکستان کے پریمیئر ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو اگلے مقابلے کے لیے کلاس روم میں ٹریننگ جاری رکھنے پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ باہر بارش ہو رہی تھی اور ان کے پاس کوئی انڈور ٹریننگ ہال نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیے

آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ شاہین آفریدی کے نام

محمد رضوان 2021 کے لیے ICC مینز T20I کرکٹر آف دی ایئر قرار

طلحہ طالب نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک کھلاڑی کی لگن اور جذبے کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اس باصلاحیت نوجوان کو سہولیات کی کمی کو بھی دکھایا گیا ہے جو بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے محنت کر رہا ہے۔

گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے 22 سالہ طلحہ طالب 320 کلوگرام وزن اٹھانے کے بعد 67 کلوگرام کیٹیگری میں پانچویں نمبر پر رہے جو اٹلی کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے میرکو زنی کے اٹھائے گئے وزن سے صرف دو کلو گرام کم تھا۔

طلحہ طالب نے اسنیچ کیٹیگری میں 151 کلوگرام کا وزن اٹھا کر دوسری بہترین بہترین کارکردگی دکھائی تھی ۔

ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے گزشتہ سال تاشقند میں ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں چوٹ کے باوجود 67 کلوگرام کیٹیگری میں اسنیچ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کے لیے پہلا تمغہ جیتا تھا۔

Pakistan's talented weightlifter Talha Talib

طلحہ طالب اب کامن ویلتھ گیمز میں کوالیفائی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ویٹ لفٹر 25 سے 27 فروری تک ہونے والے سنگاپور ویٹ لفٹنگ انٹرنیشنل میں بھی شرکت کریں گے۔

Pakistan's talented weightlifter Talha Talib

سنگاپور ویٹ لفٹنگ انٹرنیشنل ایونٹ 28 جولائی سے 8 اگست تک برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لیے کوالیفائر راؤنڈ کے طور پر کام کرے گا۔

متعلقہ تحاریر