کراچی:خیابان نشاط میں زیرتعمیر عمارت گر گئی، ایک مزدور جاں بحق ، متعدد زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے کم از کم 12 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والا ایک مزدور جاں بحق ہو گیا ہے۔

عمارت گرنے کے فوری بعد جائے حادثہ پر پولیس ، رینجرز اور ریسکیو ٹیموں کی بھاری نفری جائے حادثہ پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط میں زیر تعمیر عمارت کی شٹرنگ کے گرنے کی وجہ سے عمارت گری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس نے دعا منگی اغوا کیس کا مرکزی ملزم مبینہ طور پر فرار کروا دیا

اے این ایف کی کارروائی ، چپس اور جوس کے ڈبوں میں چھپائی منشیات برآمد

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبے تلے 12 سے زائد افراد دب گئے ہیں جن کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے ، کئی افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہا ہے کہ ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والا ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے، تاہم ابھی اس کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر